پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری

2022/09/05 09:45:30
شیئر:

 

چار تاریخ کو پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق،ملک میں جون کے وسط سے شروع ہونے والی مون سون کی شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1314ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 12703ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے متعلقہ آفات سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب نے پاکستان بھر میں 5735 کلومیٹر سڑکوں اور 246 پلوں کو نقصان پہنچایا ہے، اور 1.68 ملین سے زیادہ مکانات منہدم یا جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 33ملین سے زیادہ لوگ اس آفت سے متاثر ہوئے ہیں اور 630000 سے زیادہ لوگ ریلیف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔