چین میں سائبرسیکیورٹی پبلسٹی ویک 2022 کا انعقاد

2022/09/05 10:49:53
شیئر:

چین میں سائبرسیکیورٹی پبلسٹی ویک 2022 کا آغاز پانچ ستمبر کو چین کے صوبہ آن ہوئی کے شہر حے فے میں ہوا۔
اس اہم سرگرمی میں سائبر سیکیورٹی ایکسپو، سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجی سمٹ فورم، 8 ذیلی فورمز، سائبر سیکیورٹی ایونٹس وغیرہ شامل ہیں۔   چینی حکومت، سائنسی تحقیقی اداروں اور کاروباری اداروں کی جانب سے تقریباً 1000 مہمان یوتھ سائبر پروٹیکشن، آٹوموبائل ڈیٹا سیکیورٹی، نیٹ ورک سیکیورٹی کے معیارات اور صنعتی آلات کی ترقی، مصنوعی ذہانت اور ذاتی معلومات کے تحفظ، کوانٹم سیکیورٹی، نیشنل ڈیفنس نیٹ ورک سیکیورٹی سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے اور قومی سائبرسیکیورٹی سے متعلق آگاہی اور تحفظ کی مہارتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق نیشنل سائبر سیکیورٹی آگاہی ہفتہ 5 سے 11 ستمبر تک چین بھر میں منایا جائے گا۔