سی چھوان میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے چینی صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات

2022/09/05 19:19:19
شیئر:

صوبہ سی چھوان میں آنے والے  6.8 شدت کے زلزلے کے حوالے سےچینی صدر شی جن پھنگ نے اہم ہدایات دیتےہوئے ، زندگیوں کو بچانے کو اولین فریضہ سمجھنے ،متاثرہ افراد کی بھرپور امداد کرنے اور جانی نقصانات کو کم ترین سطح تک محدود کرنے کی تاکید کی ہے۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ زلزلے کی صورتحال کی نگرانی کو مضبوط بنایا جائے،ثانوی آفات کو روکا جانا چاہیے، اور متاثرہ لوگوں کو پناہ دینے اور ان کی  آباد کاری کے لیے  مناسب طریقے سے کام کیا جانا چاہیئے۔ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکمے زلزلے سے متعلق امدادی کاموں کی رہنمائی کرنے کے لیے سی چھوان میں ورکنگ گروپس بھیجیں۔ پیپلز لبریشن آرمی اور مسلح پولیس فورس اپنے کام کے دوران مقامی حکومتوں کے ساتھ عملی تعاون کریں اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن  کوشش کی جائے۔