مشرقی افغانستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ ،چھ افراد ہلاک

2022/09/05 16:58:31
شیئر:

پانچ ستمبر کو مشرقی افغانستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ ہنگامی ردِ عمل کے مقامی محکموں کی اطلاعات کے مطابق چھ افراد ہلاک جب کہ نو زخمی ہوئے ہیں ، زلزلے سے درجنوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یو ایس  ارتھ کوئیک انفارمیشن نیٹ ورک کے مطابق زلزلہ افغانستان کےوقت کے مطابق 5 تاریخ کو  2 بج کر 27 منٹ پر آیا۔زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد سے 34 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
یاد رہے کہ 22 جون کو بھی مشرقی افغانستان میں ایک زوردار زلزلہ آیا تھا، جس میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک، تقریباً 2000 زخمی ہوئے جب کہ ہزاروں مکانات تباہ ہو گئے تھے۔