پندرہ ستمبر سے غیرملکی کرنسی کے ذخائر کی مطلوبہ شرح میں دو پرسینٹج پوائنٹس کی کمی ہوگی ،چین کا مرکزی بینک

2022/09/05 18:50:19
شیئر:

۵ ستمبر کو چین کے مرکزی بینک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ 15 ستمبر سے مالیاتی اداروں کے لیے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی مطلوبہ شرح میں 2 پرسینٹج پوائنٹس کی کمی کرے گا۔
پیپلز بینک آف چائنا نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر نوٹس میں کہا کہ ریزرو ضروریات کا تناسب موجودہ 8 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد  تک کیا جائے گا۔
 نوٹس کے مطابق، اس اقدام کا مقصد فاریکس فنڈز استعمال کرنے کے لیے مالیاتی اداروں کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔