افغانستان میں روسی سفارت خانے کے سامنے بم دھماکہ

2022/09/05 18:33:23
شیئر:

۵ ستمبر کو کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ پیر کو افغانستان کے شہر کابل میں دارالامان کے علاقے میں ہونے والے حملے میں ۲ افراد ہلاک جب کہ ۱۰ زخمی ہوئے ہیں ،  ترجمان کے مطابق یہ ممکنہ طور پر ایک خود کش حملہ ہے ۔
دوسری طرف ، روسی وزارت خارجہ کے اعلان کے  مطابق ، ۵ ستمبر کو صبح دس بج کر پچاس منٹ پر افغانستان کے شہر کابل میں روسی سفارت خانے کے گیٹ پردھماکہ خیز مواد سے ہونے والے حملے کے نتیجے میں، روسی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد مقامی افغان زخمی ہوئےہیں ۔
روسی صدارتی پریس سیکریٹری پیسکوف نے  کہا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ روس اسی طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ اس وقت روسی سفارت خانے کے اہلکاروں کے بارے میں مزید خبروں کا انتظار ہے اور ابھی اس خبر کی تصدیق کی جاری ہے۔