پاکستانی وزیراعظم اور امیرقطر کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

2022/09/05 10:16:04
شیئر:
چارستمبر کو  قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔ فریقین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی ترقی ، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور باہمی تشویش اور دو طرفہ دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے قطر کی حالیہ امداد پر بھی شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ شہباز شریف نے 23 اگست کو قطر کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان پاکستان کو قطر سے مائع قدرتی گیس کی درآمد اور قطر کی جانب سے پاکستان کو 2 بلین امریکی ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان قطر فٹبال ورلڈ کپ کے دوران سیکیورٹی معاونت فراہم کرنے کے لیے قطر میں فوج بھیجنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔