آئندہ چند برس میں امریکہ میں سیاسی تشدد میں اضافہ ہوگا، تازہ سروے

2022/09/06 10:30:54
شیئر:

پانچ ستمبر کو سی بی ایس نیوز اور مارکیٹ ریسرچ ویب سائٹ یو گوف  کی جانب سے کروائے گئے ایک تازہ ترین سروے کے نتائج جاری کئے گئے۔ سروے میں شریک 64 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ اگلے چند سالوں میں امریکہ میں سیاسی تشدد میں اضافہ ہوگا۔ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ صرف 10 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ آنے والے سالوں میں کم سیاسی تشدد کی توقع رکھتے ہیں۔
سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ امریکیوں کی اکثریت اپنے ملک کے مہذب اور جمہوری ہونے کے حوالے سے مایوسی کا شکار ہے۔ سروے میں شریک 54 فیصد جواب دہندگان کے مطابق امریکہ میں جمہوری قدریں کمزور ہو رہی ہیں، اور 80 فیصد نے خیال ظاہر کیا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ میں سیاسی تہذیب میں کمی واقع ہوئی ہے۔