برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی الوداعی تقریر

2022/09/06 16:14:56
شیئر:

چھ ستمبر کو برطانیہ کےمستعفی  ہونے والے  وزیر اعظم بورس جانسن نے وزیر اعظم آفس میں اپنی الوداعی تقریر کی۔ بعد ازاں بورس جانسن اور نو منتخب وزیر اعظم لز ٹرس، ملکہ الزبتھ دوم  سے ملنے اور وزیر اعظم کے اختیارات کی منتقلی کے لیے سکاٹ لینڈ جائیں گے۔
لز ٹرس نئی وزیر اعظم کے طور پر ملکہ کی جانب سے باضابطہ تقرری قبول کریں گی۔
پانچ ستمبر کو برطانیہ کی حکمران کنزرویٹو پارٹی  کی قیادت کے لیے  جماعت کے اراکین کی رائے شماری کے نتائج کا اعلان کیا گیا جن کے مطابق ،لز ٹرس، مدِ مقابل رشی سونک کو شکست دے کر برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی نئی رہنما منتخب ہو گئی ہیں ۔