غیر ملکی تجارت کی ترقی کو مستحکم بنانے کے لیے چار پہلوؤں سے کوشش کی جائے گی، چینی وزارت تجارت

2022/09/06 10:24:58
شیئر:

چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 5 تاریخ کو ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں اقتصادی استحکام کے لیے سلسلہ وار پالیسیوں کے فالو اپ پالیسی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ غیر ملکی تجارت کو درپیش خطرات اور چیلنجز کے جواب میں  چین کی وزارت تجارت کے متعلقہ اہل کار نے بریفنگ میں بتایا کہ غیر ملکی تجارت کی ترقی کو مستحکم بنانے کے لیے چار پہلوؤں سے کوشش کی جائے گی۔
سب سے پہلے غیر ملکی تجارت کے نئے ماڈلز کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ دوسرا، چین نئی توانائی کی گاڑیوں سمیت دیگر اہم مصنوعات کی برآمد میں معاونت کرے گا۔ آرڈرز حاصل کرنے کے لیے چین کے غیر ملکی تجارتی اداروں کے لیے چینلز کو ہموار کرنے کےحوالے سے چین غیر ملکی تجارتی اداروں کے اہلکاروں کو بیرون ملک کاروباری سرگرمیاں انجام دینے کے لیے مزید سہولت اور مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، بینکاری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ مصنوعات کو اختراعی اور بہتر بنائیں، اور  چھوٹے، درمیانے اور مائیکرو غیر ملکی تجارتی اداروں کے لیے ایکسچینج ریٹ رکاوٹوں  اور کراس بارڈر  آر ایم بی  سیٹلمنٹ خدمات فراہم کریں۔
غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے چین کی وزارت تجارت متعلقہ معاون اقدامات اختیار کرے گی۔ چین مینوفیکچرنگ انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنائے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور خدمات کو بہتر بنائے گا۔ چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے تحقیقی اور ترقیاتی  مراکز کے قیام کو فروغ دینے کے لیے فعال طور پر پالیسیاں اور اقدامات متعارف کروائے گا، اور باصلاحیت افراد کو متعارف کرانے، تحقیقی اور ترقیاتی  سہولت فراہم کرنے، جدت طرازی کی حمایت، اور املاک دانش کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے پالیسی سپورٹ میں اضافہ کرے گا۔