سی چھوان میں خصوصی پولیس ٹیم نے گان زی پریفیکچر میں پھنسے ہوئے 900 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا

2022/09/06 16:42:57
شیئر:

پانچ ستمبر کو زلزلے سے متاثرہ علاقے میں پہنچنے کے بعد، صوبہ سی چھوان کے گان زی پریفیکچر  کی خصوصی پولیس ٹیم نے دیکھا کہ گاڑیاں رکی ہوئی ہیں اور آگے بڑھنے کا رستہ نہیں ہے لہذا انہوں نے تیز رفتاری کے ساتھ قریبی سڑک کے ذریعے پہاڑ سے اترے ۔موشی ٹاؤن اور چھنگ گانگ پھنگ کےانٹرسیکشن پر پہنچے تو بہتی ہوئی ندی ان کے لیے رکاوٹ بن گئی ،  متاثرہ علاقے میں پھنسے ہوئے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے انہوں نے اپنے  جسموں اور رسیوں سے پل بنایا اور 900 سےزائد افراد کو  بحفاظت نکال لیا ۔
تازہ ترین اطلاع کے مطابق، زلزلے سے اب تک  66  فراد ہلاک ہو چکے ہیں اور  ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔