2022 برکس انڈسٹریل انوویشن مقابلے کے فائنل مرحلے کا آغاز

2022/09/06 18:21:32
شیئر:

چھ ستمبر کی صبح کو 2022  برکس انڈسٹریل انوویشن مقابلے کا فائنل شہر شیا مین میں منعقد ہو ا۔ "صنعتی جدت طرازی, مضبوط،  سبز  اور صحت مند عالمی ترقی کو فروغ دیتی ہے" کے عنوان کے ساتھ یہ مقابلہ صنعتی انٹرکنکشن، اسمارٹ مینوفیکچرنگ اور گرین سائیکل کے تین ٹریکس کے حوالے سےہے۔مقابلہ نئے صنعتی انقلاب کے میدان میں جدت طرازی کی قوت اور مارکیٹ کے اطلاق کے امکانات کے ساتھ تکنیکی کامیابیوں کا انتخاب کرے گا۔
برکس تعاون کے ایک اہم نتیجے کی حیثیت سے، برکس انڈسٹریل انوویشن مقابلہ شیا مین میں لگاتار  دو سالوں سے منعقدکیا جا رہاہے۔ اس سال کے مقابلے میں،برازیل، بھارت، روس اور  پاکستان سمیت دیگر برکس اور "برکس+" ممالک کے 390 پروجیکٹس حصہ لے رہے ہیں، جو گزشتہ سال  کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔