نورڈ اسٹریم -1 کے ذریعے گیس کی ترسیل روکنے کی ذمہ داری پوری طرح مغربی پابندیوں پر عائد ہوتی ہے، روس

2022/09/06 10:26:44
شیئر:

روسی صدارتی پریس سکریٹری دیمتری  پیسکوف نے 5 ستمبر کو کہا کہ روس کے خلاف مغربی پابندیوں کی وجہ سے "نورڈ اسٹریم -1" قدرتی گیس پائپ لائن کی مرمت اور دیگر پہلوؤں میں مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ گیس کی ترسیل کو روکنے کی ذمہ داری پوری طرح مغربی پابندیوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مغرب کو "موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ہونا چاہیے"۔
گیز پروم نے 2 تاریخ کو کہا کہ ایک سے زیادہ آلات میں خرابی دریافت ہونے کی وجہ سے،" نورڈ اسٹریم -1" قدرتی گیس پائپ لائن اس وقت تک گیس کی ترسیل کو مکمل طور پر روک دے گی جب تک کہ تمام  خرابیاں دور نہیں ہو جاتیں۔ یہ قدرتی گیس پائپ لائن 2011 میں مکمل ہوئی تھی۔ یہ مشرق میں روس کے شہر وائبرگ سے شروع ہوتی ہے اور بحیرہ بالٹک کی تہہ سے جرمنی تک جاتی ہے۔یہ روس سے یورپ تک جانے والی اہم گیس پائپ لائن ہے۔