جنگلات کے "سبز بینک"میں تبدیلی ،صوبہ فو جیان میں شی جن پھنگ کی کہانی

2022/09/06 16:00:33
شیئر:

جون 1985 میں شی جن پھنگ صوبہ فوجیان میں کام کرنے گئے اور وہاں انہوں نے ساڑھے سترہ سال تک کام کیا ۔ اس دوران انہوں نے وہاں کے جنگلات کو لوگوں کی آمدن کو بڑھانے والے "سبز بینک "میں تبدیل کر دیا ۔

یاد رہے کہ جنوری 1989 میں شی جن پھنگ صوبہ فو جیان کے شہر نینگ دہ  میں سی پی سی کے سربراہ تھے اور اس وقت انہوں نے ایک کتاب میں یہ تصور پیش کیا ہے کہ جنگلات آب وزر اور خوراک کے ذخائر ہیں۔یہ تصور ان کے حیاتیاتی تحفظ کے نظریے کی بنیاد سمجھا جا سکتا ہے۔ان کی قیادت میں فو جیان میں جنگلات کے انتظامات سے متعلق اصلاحات  کا آغاز کیا گیا ۔کئی برسوں کی کوشش کے بعد اس وقت کے فوجیان میں ماحولیاتی تحفظ کو بڑا فروغ ملا ۔وو پھنگ کاؤنٹی کی مثال لی جائے، تو سال 2017 میں اسےچین کے قدرتی "آکسیجن بار"کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا اور وہاں جنگلات  کے رقبے کی شرح تقریباً اسی فیصد ہو چکی ہے، وہاں کے دیہات میں رہنے والے لوگ جنگلات میں مخصوص پودے لگا کر لکڑی کاٹے بغیر بھی پیسے کما سکتے ہیں ۔یوں وہاں کے جنگلات لوگوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے "سبز بینک" میں تبدیل ہو چکے ہیں۔