ایران کے خلاف پابندیاں اٹھانے سے یورپی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ایران

2022/09/06 10:44:46
شیئر:
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کنانی نے 5 تاریخ کو کہا کہ اگر امریکہ ایران پر  عائد  پابندیاں ہٹاتا ہے تو ایران یورپ کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کر  سکے گا ۔
کنانی نے نیوز بریفنگ  میں کہا کہ ایران تیل اور قدرتی گیس کے وسائل سے مالا مال ہے اور یورپی ممالک کو اس وقت توانائی کی فراہمی میں مسائل کا سامنا ہے۔ اگر  ایران کے جوہری  معاہدے پر عمل درآمد دوبارہ شروع کردیا جائےاور ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں ہٹا دی  جائیں  تو ایران "یورپ کی ضروریات کا ایک بڑا حصہ پورا کر  سکے گا "۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں ایران کے خلاف پابندیوں کا مکمل خاتمہ ایران کا بنیادی ہدف ہے۔ اگر امریکہ مثبت سیاسی سوچ کے ساتھ تعمیری اقدام  کرتا ہے تو  ایران کے جوہری معاہدے  کی بحالی کے حوالے سے کسی اتفاق رائے تک پہنچنا ممکن ہو گا۔