چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کی مقبولیت کے اسباب ،سی ایم جی کا تبصرہ

2022/09/06 19:29:09
شیئر:

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2022  کا اختتام پانچ ستمبر کو ہوا۔ابتدائی اندازے کے مطابق رواں میلے میں کل 1339 نتائج برآمد ہوئے ہیں جن میں اختراعی نوعیت کی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کا ایک بہت بڑا حصہ ہے ۔اس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ خدمات کی تجارت میں "اختراعات"کی اہمیت مزید بڑھ رہی ہے۔اس کے علاوہ،موجودہ میلے میں ڈیجیٹل معیشت  اور ماحول دوست معیشت سے متعلق کافی مصنوعات لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔
رواں سال چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز  کو دس سال ہو چکے ہیں  اور ان دس سالوں میں خدمات کی تجارت میں چین کے ساتھی دو سو سے زیادہ ممالک اور خطوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔اس سے ظاہر ہوتاے کہ چینی منڈی انتہائی پرکشش ہے اور چین کا کھلے پن کو مسلسل فروغ دینا اور اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنا بھی اس کا ایک اہم سبب ہے۔

گزشتہ دس سالوں میں چین میں خدمات کی بیرونی تجارت میں سالانہ اوسطاً    6.1% کا اضافہ ہوا جو دنیا کی شرح اضافہ سے  3.1  پرسینٹج پوائنس زیادہ ہے۔چین کا ٹریڈ ان سروسز کا حجم مسلسل آٹھ سالوں تک دنیا میں دوسرے نمبر پر رہا ہے۔پاکستان کی نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے چائنااسٹڈی سینٹر کے نائب ڈائریکٹر ضمیر اعوان نے کہا کہ چین چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز  سمیت دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی اقتصادی ترقی کے لیے اپنی قوت اور دانش فراہم کر رہا ہے۔