چائنا میڈیا گروپ 2024 پیرس اولمپک گیمز کی انٹرنیشنل پبلک سگنل پروڈکشن آرگنائزیشن بن گیا

2022/09/06 09:58:27
شیئر:

5 ستمبر کو چائنا میڈیا گروپ اور اولمپک براڈکاسٹنگ سروس (OBS) نے 2024 پیرس اولمپکس کے لیے ایک بین الاقوامی پبلک سگنل پروڈکشن تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے، اور چائنا میڈیا گروپ باضابطہ طور پر پیرس اولمپکس کے لیے پبلک سگنل پروڈکشن ایجنسی بن گیا ہے ۔ سی ایم جی کے  صدر  شن ہائی شو نگ اور اولمپک براڈکاسٹنگ سروس کے سی ای او  ایانیس ایکسارکس نےدستخط کی  آن لائن تقریب میں شرکت کی۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر  تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کو تہنیتی خط بھیجا ہے، جس میں پیرس اولمپک گیمز کی انترنیشنل پبلک سگنل پروڈکشن آرگنائزیشن بننے پر مبارکباد پیش کیا گیا۔
سی ایم جی کے  صدر  شن ہائی شونگ نے کہا کہ پیرس اولمپک گیمز کی نشریات میں چائنا میڈیا گروپ کی شرکت بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور اولمپک براڈکاسٹنگ سروس کمپنی کی طرف سے سی ایم جی کی سائنسی اور تکنیکی طاقت اور کھیلوں کی رپورٹنگ کی سطح کی مکمل تصدیق ہے۔ "بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے سی ایم جی کو ایک موقع دیا، اور ہم یقیناً دنیا کو سرپرائز دیں گے!"
ایانیس ایکسارکس نے کہا کہ  تکنیکی جدت اور اطلاق، ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور مواد کی تخلیق کے معیار کے لحاظ سے سی ایم جی اولمپک براڈکاسٹنگ سروس کا سب سے طاقتور پارٹنر ہے۔ ہم 2024 پیرس اولمپک گیمز میں ایک بار پھر آپس میں ملیں گے، جو ایک اہم سنگ میل ہے اور یقیناً دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کو ایک نئی بلندی تک لے جائے گا۔