شی جن پھنگ کی رہنمائی میں "ڈیجٹیل فوجیان" کی تعمیر

2022/09/07 10:26:45
شیئر:

شی جن پھنگ نے ساڑھے 17 سال تک فوجیان میں کام کیا  اور "ڈیجیٹل فوجیان" کے لیے ان کی فراہم کردہ رہنمائی نے فوجیان کو ملک ڈیجیٹل ترقی کی راہ  میں سب سے آگے رکھا ہے۔
1990 کی دہائی میں عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کی  کمرشلائزیشن کا عمل شروع ہوا۔ یکم اکتوبر 2000 کو قومی دن سے قبل فوجیان صوبے کے گورنر شی جن پھنگ کو "ڈیجیٹل فوجیان" پروجیکٹ کی تجویز موصول ہوئی۔ معلومات کی گہری سمجھ اور دور اندیشی کے باعث، شی جن پھنگ نے  ماہر وانگ چھن میِن  کی تجویز کو بہت اہمیت دی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ "ڈیجیٹل فوجیان" کی تعمیر بہت اہمیت کی حامل ہے اور صوبائی حکومت اس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ شی جن پھنگ نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ صوبائی حکومت "ڈیجیٹل فوجیان" کی تعمیر کے لیے ایک رہنما  گروپ تشکیل دے گی ،جس میں وہ  خود رہنما  گروپ کی سربراہی کریں گے۔  محض آدھے مہینے بعد، "ڈیجیٹل فوجیان" منصوبے کو صوبائی  حکومت کے اگلے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کے ڈرافٹ کا حصہ بنایا گیا ۔ 16 جنوری 2002 کو فوجیان کی صوبائی حکومت کے انفارمیشن نیٹ ورک کا آغاز ہوا۔ 
2020 میں، فوجیان  کی ڈیجیٹل معیشت کا پیمانہ 2 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا، جس کی شرح نمو 17.6فیصد ہے جو صوبے کے جی ڈی پی کا 45 فیصد سے زیادہ ہے۔