چین کی طرف سے امن کی تعمیر میں ملکی اقتدار اعلیٰ کا احترام کرنے پر زور

2022/09/07 10:50:15
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بنگ نے 6 تاریخ کو امن کی ثقافت کے اعلیٰ سطحی فورم کے کل رکنی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امن کی تعمیر میں قومی اقتدار اعلیٰ کا احترام کیا جانا چاہیے۔
ڈائی بنگ نے کہا کہ امن کی ثقافت پر اس اعلیٰ سطحی فورم کا موضوع امن کی تعمیر ہے، یہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر بڑی عملی اہمیت کا حامل ہے۔ چین مندرجہ ذیل تین خیالات کا اشتراک کرنا چاہتا ہے:
سب سے پہلے قومی اقتدار اعلیٰ کا احترام کیا جائے اور متعلقہ ممالک کی قیادت کے اصول پر عمل کیا جائے۔ دوسرا ترقی کے ذریعے امن کو فروغ دینے پر اصرار کیا جائے اور دیرپا امن کی بنیاد کو مضبوط بنایا جائے۔ تیسرا یہ ہے کہ تہذیبوں کے درمیان رواداری اور باہمی سیکھنے کو مضبوط کیا جائے اور امن کی ثقافت کی فضا قائم کی جائے۔
ڈائی بنگ نے کہا کہ چین اپنے امن مشن کو عملی اقدامات سے پورا کر رہا ہے۔ چین قیام امن کی کارروائیوں میں دوسرا سب سے بڑا تعاون کرنے والا ملک اور اہم فوجی تعاون کرنے والا ملک ہے اور کثیرالجہتی اور دوطرفہ چینلز کے ذریعے تنازعات کے بعد کے ممالک کی تعمیر نو اور ترقی کی حمایت کرتا ہے۔ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سیکورٹی انیشیٹو کی تجویز پیش کی، تاکہ  مشترکہ ترقی اور مشترکہ سلامتی کے حصول کے لیے مضبوط تحریک دی جاسکے۔