چین میں متوقع اوسط عمر 78.2 ہو چکی ہے،چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن

2022/09/07 16:49:13
شیئر:

سات ستمبر کو منعقدہ  پریس کانفرنس میں چین کےنیشنل ہیلتھ کمیشن کے نائب ڈائریکٹر لی بین نے بتایا کہ  چین میں متوقع اوسط عمر 78.2 تک ہو چکی ہے اور مرکزی ہیلتھ انڈیکس متوسط اور بلند آمدن  والے ممالک کی فہرست میں پیش پیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت چینی عوام  میں ورزش کرنے کے حوالے سے شعور اور جوش و خروش میں اضافہ ہو رہاہے،اکثر اوقات ورزش کرنے والوں کی شرح  37.2 فیصد  ہو چکی ہے۔
بیورو برائے انسداد و اختیارِ امراض کے نائب سربراہ چھانگ جی لہ نے کہا کہ وبا کے انسداد اور وبائی صورتحال کو فوری سراغ  لگانے کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے گا اور کم سے کم سماجی قیمت پر مختصر تر مدت میں وبا پر قابو پانے  کی کوشش کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ چین میں ہمیشہ سے عوام اور زندگیوں کو اولین ترجیح دی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ معیشت و معاشرت پر وبا کے اثرات کو کم سے کم رکھنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔