چین کی ،چین -کرغزستان تعلقات کے لیے ایک بہتر مستقبل بنانے کی خواہش ! چینی وزارت خارجہ

2022/09/07 18:34:16
شیئر:

سات ستمبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ چین ،چین - کرغز ستان تعلقات کا بہتر مستقبل تشکیل دینے کے لیے کرغزستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔
کرغزستان کے صدر زاپاروف نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت اہداف پر قائم رہتے ہوئےبے لوث ہو کر ، عوام کے مشترکہ مفادات، خوشحالی اور فلاح کے لیے کوشش کرتی ہے، تو ایسی جماعت کو ہمیشہ عوام کی حمایت حاصل ہوگی۔
اس سلسلے میں ماؤ نینگ نے کہا کہ "ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے دس سال سے زائد عرصے سےکروائے جانے والےایک سروے کے مطابق ، چینی عوام کی پارٹی اور حکومت پر اطمینان کی شرح  90 فیصد سے اوپر رہی ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی پبلک ریلیشن کنسلٹنگ فرم ایڈلمین کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2021 میں چینی عوام کا حکومت پر اعتماد 91 فیصد تک ہو گیا جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہ صدر زاپاروف کی رائے کی مکمل تصدیق کرتا ہے۔ "