لی جان شو کی آٹھویں برکس پارلیمانی فورم کی صدارت اور کلیدی خطاب

2022/09/07 10:38:01
شیئر:

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی جان شو نے چھ تاریخ کی شام کو  بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ویڈیو کے ذریعے  آٹھویں برکس پارلیمانی فورم کی صدارت کی اور  کلیدی تقریر کی۔
لی جان شو نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ برکس ممالک کے قانون ساز اداروں نے طویل عرصے سے دوستانہ تبادلے کو برقرار رکھا ہے، مختلف شعبوں میں برکس تعاون کے لیے قانونی ضمانتیں اور پالیسی معاونت فراہم کی ہے۔
اپنی کلیدی تقریر میں لی جان شو نے کہا کہ برکس ممالک کی مقننہ کو  اپنی خصوصیات اور فوائد کو یکجا کرنا چاہیے، اور  برکس ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ  دینے ،مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور دنیا کی ترقی کے لیے  فعال اور تعمیری  کردار ادا   کرنا چاہیئے  ۔ انہوں چارنکاتی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ  انصاف اور امن و سلامتی کو برقرار رکھیں، دوسرا یکجہتی پر قائم رہتے ہوئے ترقی و خوشحالی کو فروغ دیں۔ تیسرا کھلے پن اور انضمام پر عمل پیرا ہو کر  عملی تعاون کو بڑھائیں۔ چوتھا،روا داری  اور باہمی سیکھنے پر قائم رہیں اور مکالمے اور تبادلے کو وسعت دیں۔
شرکاء نے فورم کے موضوع  "مقننہ کا کردار  اور اعلیٰ معیار کی برکس شراکت داری کی تعمیر کا فروغ " پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔