چین کا تمام فریقوں سے مشترکہ طور پر زپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی حفاظت کا مطالبہ

2022/09/07 10:53:52
شیئر:

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چھ تاریخ کو    زپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی صورتحال پر ایک  خصوصی  اجلاس منعقد کیا، اقوام متحدہ میں چین کے نائب نمائندے گنگ شوانگ  نے  بین الاقوامی  جوہری  توانائی ادارے  کے وفد کی جانب سے موجودہ دورے میں حاصل شدہ  مثبت پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا۔  انہوں نے کہا کہ چین بین اقوامی جوہری توانائی ادارے  کے ماہرین کی  زاپوروزئے جوہری پاور پلانٹ میں طویل عرصے تک رہنے کی حمایت کرتا ہے، اور امید کرتا ہے کہ  ماہرین جوہری تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل، مستحکم اور پیشہ ورانہ تکنیکی مدد فراہم کر سکتے ہیں ۔ 
 انہوں نے  ایک بار پھر تمام فریقوں سے مطالبہ  کیا  کہ  صورتحال کی کشیدگی میں کمی  کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار  کیا جائے ، یوکرینی بحران سے پرامن طریقے سے نکلنے کی کوشش  کی جائے ، مشترکہ طور پر علاقائی امن و سکون کو یقینی بنایا جائےاور عالمی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھاجائے۔