عالمی برادری فضائی آلودگی کے انسداد کے لیے کوشش کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

2022/09/08 09:47:47
شیئر:

7 تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے صاف ہوا اور نیلے آسمان کے تیسرے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری  کیا، جس میں بین الاقوامی برادری سے فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل کی۔
گوئتریس نے کہا کہ صاف ہوا، مستحکم آب و ہوا اور صحت مند فطرت ایک بنیادی انسانی حق ہے اور آج کرہ ارض پر 99 فیصد لوگ آلودہ ہوا سے متاثر ہیں۔
گوئتریس نے قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری، فوسل فیولز کو تیزی سے ختم کرنے، زیرو کاربن اخراج والی گاڑیوں کی طرف تیزی سے منتقلی،زیادہ صاف ستھرا کھانا پکانے، اور کوڑا کرکٹ کو جلانے کی بجائے ری سائیکلنگ کے ذریعے ٹھکانے لگانے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  فضائی آلودگی کی نگرانی کی جانی چاہئیے۔ عالمی ادارہ صحت کے عالمی فضائی معیار کے رہنما خطوط میں طے شدہ معیارات کے مطابق قوانین اور ایکشن پلان بنایا جائے، اور گاڑیوں، پاور پلانٹس، تعمیرات اور صنعتوں سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کیا جائے۔