وائٹ ہاؤس نے روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

2022/09/08 09:31:13
شیئر:

رواں برس اپریل میں، یوکرینی صدر نے امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ روس کو   "دہشت گردی کی حمایت  کرنے والے ملکوں " کی فہرست میں شامل کرے۔ اس مطالبے کے بعد  امریکی سینٹ نے اس حوالے سے ایک قرارداد کی منظوری دی ۔ تاہم  6 ستمبر کو، وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری نے کہا کہ آخر کار امریکہ نے فیصلہ کیا ہے کہ روس کو "دہشت گردی کی حمایت کرنے والی ریاست"قرار نہیں دیا جائے گا۔اس حوالے سے روسی فریق نے جواب دیا کہ "روس کو ایک نام نہاد "دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملکوں" کی فہرست میں شامل  کرنے کی تجویز   ہی ایک خوفناک عمل تھی۔ 
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخارووا نے 2 اگست کو کہا کہ اگر امریکہ روس کومزکورہ فہرست میں شامل کرتا ہے، تو اس کا منطقی نتیجہ یہ ہوگا کہ روس امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دے گا۔
نام نہاد "دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کی فہرست " امریکہ کی طرف سے 1979 سے تیار کی گئی ایک فہرست ہے، جس میں ابتدائی طور پر شام، لیبیا، عراق اور جنوبی یمن کو شامل کیا گیا، اور اس وقت  اس فہرست میں شام، کیوبا ، ایران اور شمالی کوریا  شامل ہیں۔اس کے علاوہ سوڈان 1993 سے 2020 تک اس فہرست میں شامل تھا۔