پاکستان میں چینی کمپنیاں اور غیر سرکاری تنظیمیں پاکستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں

2022/09/08 10:14:08
شیئر:

پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر ایڈمنسٹریشن کی طرف سے 7 ستمبر کو  جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون کے وسط سے اب تک پاکستان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 1,355 ہو گئی ہے۔ اس وقت پاکستان میں چینی کاروباری ادارے اور غیر سرکاری تنظیمیں  قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔
شمالی پاکستان میں چائنا انرجی کنسٹرکشن گیزوبا گروپ کے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیم  نے تباہ شدہ سڑکوں اور پلوں کی مرمت کے لیے تیزی سے کام کرنے میں پاکستان کی مدد کی، اور قراقرم ہائی وے پرٹریفک کو عارضی طور پر بحال کردیا ہے جسے شمال میں "اقتصادی لائف لائن" کہا جاتا ہے۔
چائنا پاکستان یوتھ ایکسچینج گروپ، ایک غیر سرکاری تنظیم، نے پاکستان میں آفت زدہ لوگوں کے لیے عطیات جمع کرکے، روزمرہ کی ضروریات کی خریداری، خیموں کی تخصیص اور خوراک کے پیکجز تقسیم کرکے مدد فراہم کی۔ پنجاب کے شہر ملتان میں عطیہ کے مقام پر کمیونیکیشن ٹیم کے رضاکاروں نے متاثرین کو جلد از جلد معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے میں مدد کے لیے سادہ خیمے لگانے کی ہدایت کی۔