چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز کو اختراعات پر مزید توجہ دینی چاہیے ، شی جن پھنگ

2022/09/08 17:09:45
شیئر:

آٹھ ستمبر کو چین میں اختراعات پر مبنی چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز کی ترقیاتی کانفرنس ۲۰۲۲صوبہ جیانگ سو کے صدر مقام نان جنگ میں شروع ہوئی۔چینی صدر شی جن پھنگ نےتہنیتی خط ارسال کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز  ہزاروں گھرانوں سے منسلک ہوتے ہیں اور وہ اختراعات اور روزگار کو فروغ دینے اورعوامی زندگی کو بہتر بنانے کی اہم قوت ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی  کہ وہ اختراعات پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے صنعتی و سپلائی چین کے استحکام  اور معاشی و معاشرتی ترقی میں مزید اہم کردار ادا کریں گے۔ 
انہوں نے  چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز  کی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہدایات بھی دیں۔چین کے نائب وزیر اعظم لیو حہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور شی جن پھنگ کا خط پڑھ کر سنایا۔