ایران کی طرف سے تیار کردہ یورنیم کی افزودگی کی شرح 60 فیصد تک جا پہنچی ہے، جو ہتھیاروں کے درجے کے قریب ہے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

2022/09/08 09:35:34
شیئر:
روئٹرز کی خبر کے مطابق، 7 ستمبر کو عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایک سہ ماہی رپورٹ جاری کی، جس کے مطابق ایران کی طرف سے وافر یورینیم کی افزودگی کی شرح  60 فیصد تک جاپہنچی ہے، جو ہتھیاروں کے درجے کے قریب ہے، اور اگر یورنیم کو مزید افزودہ کیا جائے،تو یہ جوہری بم بنانے کے لیے کافی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی"یہ یقین دہانیاں فراہم نہیں کر سکی" کہ ایران کا جوہری پروگرام "مکمل طور پر پرامن" ہے۔