ڈیجیٹل خدمات کا جدید شعبہ لوگوں کی زندگیوں کا حصہ بن رہا ہے

2022/09/08 15:44:02
شیئر:

چھ روزہ چائنا انٹرنیشنل فئیر فار ٹریڈ ان سروسز2022 ،  5 ستمبر کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔ ان چھ روز میں میلے میں مختلف ممالک کی نمایاں نمائشوں نےخدمات کے شعبے میں صارفین کی دلچسپی کو  بہت زیادہ فروغ دیا اور نمائش کنندگان کے لیے چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کے زبردست مواقع متعارف کروائے۔  اس کے علاوہ  موجودہ میلے میں پہلی بار لوگوں  کے سامنے آںے والی جدید اور دلفریب  ٹیکنالوجیز نے بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔  یہ شاندار اختراعی ڈیجیٹل خدمات  آپ کی اور میری زندگی کا حصہ بن کر آنے والے وقت میں ہماری زندگی میں حقیقی تبدیلیاں لائیں گی ۔

کیا  آپ  یہ  تصور کر سکتے ہیں کہ  آپ چین کی تیار کردہ انسان بردار "جیاؤ لونگ  "نامی   گہرے سمندر  کی آبدوز  کے سمیلیٹر میں بیٹھ کر سمندر کی تہہ کا نظارہ کر سکیں۔ موجودہ میلے میں یہ ممکن تھا۔ آپ ایک خاص ہیلمٹ پہن کر محض  ایک بٹن دبائیں اور   آپ فوراً  گہرے سمندر کی تہہ میں  ایک شاندار سفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔ وی آر  ہیڈسیٹ پہن کر، آپ فٹ بال کے گول کیپر بن سکتے ہیں اور "میٹاورس" کی دنیا میں فٹ بال کے کھلاڑیوں سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔ قدیم لباس میں ملبوس خوبصورت ورچوئل لڑکیاں  آپ کو فاربڈن سٹی اور بیجنگ شہر کی سیر پر لے جانے کے لیے "ٹور گائیڈز" کے طور پر خدمات فراہم  کرسکتی  ہیں۔ اگر یہ  بھی کافی نہیں ، تو آپ دور درازعلاقوں کا ورچوئل سفر  کرسکتے ہیں۔ ایک "ریموٹ اسٹینڈ اِن" روبوٹ کے طور پر، لینووو  مارننگ اسٹار روبوٹ ایس ون کےذریعے صارفین  دروازے سے باہر نکلے بغیر ایک  شاندار ،تفصیلی اور مشاہداتی سفر  کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، طلوع آفتاب دیکھنے کے لیے  تائی شان پہاڑ   کی چوٹی پر  پہںچ جائیں ۔ یا   ایک ورچوئل سائیکلنگ مقابلے میں حصہ لیں  ، جہاں آپ ایک خصوصی اپیلکیشن  کے ذریعےدوڑ میں شریک ہر سائیکل سوار کی رفتار اور درجہ بندی  کے بارےمیں معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور یہ بھی پتہ چلا سکتے ہیں  کہ وہ کہاں سے آئے ہیں……ہر ایک کے دل کی گہرائیوں میں کچھ  ایسے خواب چھپے ہوتے ہیں جو وہ کسی کو بھی نہیں بتانا چاہتا ،لیکن  اب   آپ اپنے ان اچھوتے خوابوں کو پورا کر سکتے ہیں۔ کیا یہ سب پڑھنے کے بعد  آپ کسی قسم کی خوشی یا اطمینان محسوس کرر ہے ہیں، یقیناً کر رہے ہوں گے کیوں کہ یہ  احساس ہی کتنا فرحت بخش ہے کہ   نئی ڈیجیٹل سروسز   کے استعمال سے   یہ یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں، آپ کی زندگی مزید رنگین اور خوشگوار ہو  ۔

خدمات کی  تجارت کے اس  میلے میں ایک ایسی عینک متعارف کروائی گئی جو قوت سماعت سے محروم افراد کے لیے پیغامات  کو آواز میں تبدیل کر کے ان کو سنوا سکتی ہے اور ان کی خاموش دنیا کو آوازوں سے پر رونق بنا سکتی ہے"۔

 یہ آگمینٹد  ری ایلٹی یعنی اے آر ٹیکنالوجی کی حامل  عینک ہے۔ جب تک آپ یہ خصوصی  عینک پہنے رہتے  ہیں، تو  آواز کو ایک لمحے میں متن میں تبدیل کر سکتےہیں۔ اس عینک کی  مدد سے متعدد مقامی بولیوں اور غیر ملکی زبانوں کا ترجمہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ یہ بلاشبہ قوت سماعت سے محروم دوستو٘ ں کی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں لائے گی۔ ایسی اور اس جیسی بہت سی  دیگر مصنوعات  کے مارکیٹ میں آنے کے بعد مختلف صلاحیتوں سے محروم  لوگوں کی زندگیوں میں رنگ بھر جائیں گے اور ان کا بھرپور خیر مقدم کیا جائے گا ۔

رواں سال چین کی خدمات کی   تجارت کے اس عالمی میلے میں بہت سی جدید ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ ان ڈیجیٹل سروس ایپلی کیشنز کے بتدریج نفاذ  اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال   کے ساتھ ساتھ  چین کی  خدماتی تجارت کے لیے نئے میدان کھولے گئے ہیں۔ اس سے  چین کی اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا گیا ہے ۔  ساتھ ہی، ڈیجیٹل معیشت کی اختراعی ترقی کی کامیابیوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا، ان کے حالات زندگی میں تبدیلی آئے گی، وہ ان سے مستفید ہوں گےاور ان کے احساس مسرت میں اضافہ ہوگا۔