چین کی بیرونی تجارت عالمی معیشت کی قوتِ محرکہ ہے،سی ایم جی کا تبصرہ

2022/09/08 20:51:41
شیئر:

سات ستمبر  کو چین کے جنرل کسٹمز  ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ،رواں سال، پہلے آٹھ مہینوں میں چین کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت   27.3 ٹریلین یوان رہی  ،جس میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے  میں 10.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان میں برآمدات میں  14.2 فیصد جب کہ درآمدات میں  5.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس کامیابی کا حصول آسان نہیں تھا اور اس میں نجی اداروں کی کارگردگی کافی نمایاں نظر آ تی ہے۔اس کے علاوہ،چین کی بیرونی تجارت کے ڈھانچے میں بھی بہتری آ رہی ہے۔ آسیان چین کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی رہا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارت میں 20.2  فیصد کا اضافہ ہواہے۔چین نے بیرونی تجارت میں اپنی صلاحیتوں  کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی ضروریات کے مطابق مصنوعات فراہم کی ہیں۔مثال کے طور پر نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ساتھ چین سے ان گاڑیوں کی برآمدات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

تجزیہ نگاروں کے خیال میں پہلے آٹھ مہینوں میں  بیرونی تجارت میں ہونے والے اضافے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چینی معیشت میں مسلسل  ترقی ہو رہی ہے ،صنعتی و سپلائی چین کی برتری نمایاں رہی ہے اور یہ بیرونی تجارت کے اضافے کے لیے مضبوط سہارا بھی فراہم کرتی ہے۔حوصلہ افزا اقدامات کے  فعال سلسلے  کے ساتھ ساتھ چین کی بیرونی تجارت مستحکم طور پر ترقی کرتی رہے گی۔