2022 چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز میں حاصل ہونے والے 1339 مختلف نتائج

2022/09/08 17:14:44
شیئر:

8 تاریخ کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئےٹھنگ نے متعارف کرایا کہ 2022 چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز نے 1,339 کامیابیوں کے ساتھ ٹھوس نتائج حاصل کیے ہیں۔ میلے کے دوران، "چائنا سروس ٹریڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ" سمیت دیگر رپورٹس بھی جاری کی گئیں۔

ان کے مطابق ،موجودہ میلے میں 7 سربراہی فورمز، 100 سے زیادہ پروفیشنل فورمز اور انڈسٹری کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا، جس نے عالمی معیشت اور تجارت کی ترقی کو فروغ دینے میں دانش اور قوت کا اضافہ کیا۔