چین روس اور یوکرین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کے مسائل پر رابطے اور تعاون کو برقرار رکھیں

2022/09/08 10:10:36
شیئر:

7 ستمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسلسل دوسرے دن یوکرین کی صورتحال پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔اس اجلاس کا موضوع یوکرین میں انسانی صورتحال تھی۔ چینی فریق نے کہا کہ چین روس اور یوکرین کی انسانی ہمدردی کے مسائل پر رابطے اور تعاون کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور یوکرین اور پڑوسی ممالک کو غیر جانبدارانہ، اور غیر سیاسی انسانی امداد کی فراہمی کی حمایت کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے کہا کہ یوکرینی بحران کافی عرصے سے جاری رہا ہے اور عالمی برادری کو اپنے اقدامات کو تیز کرنا چاہیے، امن کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششں کرنی چاہیے اور انسانی صورتحال  کے مزید بگاڑ سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سختی سے پابندی کریں، پناہ گزینوں اور بے گھر افراد، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کریں، بین الاقوامی انسانی اداروں کے کام کی حمایت کریں، لوگوں کے انخلا میں سہولت فراہم کریں، اور انسانی امداد میں تعاون کریں۔
چینی مندوب نے کہا کہ زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی حفاظت اور سلامتی کا تعلق یوکرین اور پورے خطے کے کروڑوں لوگوں کی صحت اور زندگی سے ہے اور کسی بھی حادثے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ چین متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی کی طرف سے پیش کردہ  سات اصولوں پر عمل درآمد کریں اور ایسے اقدامات کرنے سے گریز کریں جس سے جوہری تحفظ اور سلامتی کو خطرہ ہو۔