روزمرہ کی مصروفیات میں زندگی کے حقیقی جذبات کو مت بھولیں ، گھر اور ملک کے لیے شی جن پھنگ کے جذبات

2022/09/09 09:38:57
شیئر:

وسط خزاں کا تہوار چین میں سب سے اہم روایتی تہواروں میں سے ایک ہے۔ اس دن چینی لوگ اپنےاہل خانہ سے ملنے کے لیے اپنے گھروں کو واپس جاتے ہیں، چاند سے لطف اندوز ہوتے ہیں، مون کیک کھاتے ہیں، اپنے  سے دور رشتہ داروں اور  عزیزوں کو یاد کرتے ہیں اور اچھی فصل کی دعا کرتے ہیں۔
ان روایتی جذبات کے بارے میں چینی صدر شی جن پھنگ کا کہنا ہے ، "آج کے تیزی سے بدلتے معاشرے میں، لوگ کام کے لیے کھانا اور سونا بھول جاتے ہیں، اور وہ روزی کمانے کے لیے ہر جگہ کا سفر کرتے ہیں، لیکن انھیں دنیا کے حقیقی جذبات کو نہیں بھولنا چاہیے۔ دن رات کی جدوجہد میں زندگی کی سچائیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔"

△ شی جن پھنگ چہل قدمی کے لیے اپنی والدہ محترمہ کا ہاتھ تھامے ہوئے

 شی جن پھنگ  ہمیشہ خاندان، خاندانی تعلیم اور خاندانی انداز کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ان کی نظر میں، "خاندان زندگی کا پہلا کلاس روم ہے، اور والدین بچوں کے پہلے استاد ہیں."
اپنے 2022 کے نئے سال کے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ "اگر ہر گھر اچھا ہو گا تو ملک اچھا ہو گا، اور قوم اچھی ہو گی۔" ان کا ماننا ہے کہ خاندان کا مستقبل اور تقدیر ملک و قوم کے  مستقبل اور تقدیر سے گہرا تعلق رکھتی ہے. ملک کی خوشحالی، قوم کی بحالی، اور لوگوں کی خوشیاں کوئی خالی تصورات نہیں ہیں، بلکہ بالاآخر ہزاروں خاندانوں کی خوشیوں اور کروڑوں لوگوں کی زندگیوں میں مسلسل بہتری کی عکاسی کرتی ہیں۔ شی جن پھنگ کے ذہن میں چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ  ہزاروں خاندانوں کی خوشحالی اور فلاح و بہبود میں مضمر ہے۔