ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

2022/09/09 09:27:18
شیئر:

8 ستمبر کو، ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں سکاٹ لینڈ کے بالمورل کیسل میں انتقال کر گئیں۔
ملکہ الزبتھ دوم 21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ 1952 میں شہزادی الزبتھ 25 سال کی عمر میں ملکہ بنیں۔ سر ونسٹن چرچل سے لے کر لز ٹرس تک، ملکہ نے اپنے دور حکومت میں 15 برطانوی وزرائے اعظم کو دیکھا۔ 2015 میں، وہ تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والی برطانوی حکمران بن گئیں، انہوں  نے اپنی پردادی ملکہ وکٹوریہ کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ ا۔