اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

2022/09/09 09:30:18
شیئر:

9 ستمبر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس دو روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد  پہنچے۔
اطلاعات کے مطابق گوئتریس پاکستان میں سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور وہاں  بے گھر ہونے والے خاندانوں اور امدادی کارکنوں کے ساتھ بات چیت  کریں گے۔ اس کے علاوہ اپنے دورے کے دوران وہ پاکستانی حکومت کی امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امدادی کوششوں میں مدد کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ردعمل کی بھی نگرانی کریں گے۔