نوجوانوں کی نظر میں وسط خزاں کے تہوار کی خوبصورتی

2022/09/09 10:56:40
شیئر:

روایتی چینی تہوار مڈ آٹم فیسٹیول کا چاند سے گہرا تعلق ہے۔ خاندانی ملاپ، ایک ساتھ چاند کی دید سے لطف اندوز ہونا اور مون کیک کھانا اس تہوار کی اہم روایات  ہیں ۔ حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو دنیا بھر کے نوجوانوں کی طرف سے بنائی  گئی خلائی تھیم پر مبنی پینٹنگز موصول ہوئیں۔ کچھ  پینٹنگز  میں خلابازوں کے خلا میں وسط خزاں کا تہوار منانے کے مناظر کو دکھایا گیا ہے، اور کچھ  پینٹنگز  میں خلا میں ایک نیا گھر بنانے کی بنی نوع انسان کی شاندار خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ لاؤس کی 15 سالہ لڑکی سنساوان چونگ پاسے کی پینٹنگ "پہلی نظر میں محبت" ہے۔ اس   پینٹنگ میں، لاؤس کے پرچم سے بنے خلائی سوٹ میں ملبوس ایک خلا باز چاند پر ایک پری کے سامنے بیٹھا ہے۔ پری نے مون کیک نکالا اور خلاباز کو مون کیک کھانے کی دعوت دی اور خلا باز نے ایک خرگوش کو اپنی بانہوں میں پکڑ ا ہوا ہے۔ تصویر میں مون کیک تھامے کھڑی یہ پری کون ہے؟ خلاباز کی بانہوں میں خرگوش کہاں سے آیا؟
اس  پینٹنگ کا خیال ایک خوبصورت چینی افسانے سے آیا ہے: چاند ایک شفاف جگہ ہے، اور اس پر "چھانگ عہ" نام کی ایک پری رہتی ہے۔ وہ اکثر اپنے خرگوش کے ساتھ دیکھی جاتی ہے، جسے جیڈ ریبٹ کہا جاتا ہے۔ وہ ہر وقت چھانگ عہ کے ساتھ رہا ہے۔ 
چاند، جیڈ خرگوش، چھانگ عہ پری، خلاباز، کیا یہ بہت دلچسپ نہیں ہے؟