چین کی ترقی کا انحصار چینی عوام کی محنت اور خدمت کے جذبے سے وابستہ۔ پاکستانی نوجوان محمد فہد بقا

2022/09/09 17:04:09
شیئر:

پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد فہد بقا  چائنیز اکیڈمی آف سائنسز   کے انسٹی ٹیوٹ آف ایرو اسپیس انفارمیشن انوویشن میں پی ایچ ڈی کے طالب علم ہیں۔چین میں قیام کے سات برسوں میں انہوں نے اپنی آنکھوں سے بڑی تبدیلیاں دیکھی ہیں اور ان کے خیال میں چین کی تیزرفتار ترقی کا انحصار چینی عوام کی محنت اور خدمت کے جذبات سے وابستہ ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں چین نے پائیدار ترقیاتی ایجنسی کے لیے پہلا سائنس سیٹلائٹ لانچ کیا جس سے ڈیٹا کا  پوری دنیا میں اشتراک کیا جائے گا۔محمد بقا کے انسٹی ٹیوٹ نے اس سیٹلائٹ کی تیاری میں حصہ لیا تھا اور انہیں اس بات پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس شعبے میں ٹیکنالوجی سے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرتا آرہا ہے۔

گزشتہ سال جون میں انہوں نے مختلف ممالک کے پچاس سے زائد نوجوانوں کے ساتھ چین کے شمال مغربی علاقے  کے دیہات کا دورہ کیا اور چینی عوام کی محنت سے متاثر ہو کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ چینی صدر شی جن پھنگ کے نام ایک خط بھیجا۔بڑی خوشی کی بات ہے کہ انہیں بہت جلد  صدر شی کا جوابی خط ملا۔محمد فہد بقا نے کہا کہ جناب شی جن پھنگ نے اپنے جوابی خط میں لکھا کہ "خوشحالی کے لیے محنت کرنی ہوگی۔" اس جملے سے وہ بہت متاثر ہیں۔ان کے خیال میں چین کی ترقی میں عوام کی انتھک کوششوں اور خدمت کے بے لوث جذبات کا بہت کلیدی کردار ہے۔