شی جن پھنگ کا ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پرتعزیتی پیغام

2022/09/09 15:35:05
شیئر:

نو ستمبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر نئے بادشاہ چارلس سوئم کے نام تعزیتی پیغام بھیجا۔انہوں نے چینی حکومت اورعوام کی جانب سے نیز ذاتی طور پر  ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی شاہی خاندان،حکومت اور عوام کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم نے برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کی اور بےحد پذیرائی حاصل کی ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم چین کا دورہ کرنے والی پہلی برطانوی ملکہ ہیں۔ ان کا انتقال برطانوی عوام کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

شی جن پھنگ نے یہ بھی کہا  وہ چین-برطانیہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے کےلیے بادشاہ چارلس سوئم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔