ایران کی امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کی شدید مذمت

2022/09/10 16:07:52
شیئر:

 

مقامی وقت کے مطابق 10 تاریخ کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک بیان جاری کیا جس میں امریکہ کی جانب سے ایرانی وزارت انٹیلی جنس پر بار بار عائد  کی جانے والی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا  گیا کہ اس طرح کی غیر قانونی پابندیاں ایرانی حکام کو عوام کے تحفظ  سے باز نہیں رکھ سکتی ہیں۔

کنعانی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف البانیہ کے بے بنیاد الزامات کی فوری حمایت اور امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران کی انٹیلی جنس ایجنسی کے خلاف بلاجواز الزامات کی بنیاد پر پابندیاں عائد کرنے کا فوری اقدام واضح کرتا ہے کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ دار البانوی حکومت نہیں ہے بلکہ امریکہ ہے اور البانیہ بھی ایران کے خلاف امریکی اقدامات کا شکار ہے۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کئی سالوں سے البانیہ میں دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کر رہا ہے، اور انہیں سائبر میدان میں تربیت دے رہا ہے۔ امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم کا ایک آلہ 17000 سے زیادہ ایرانی سیاست دانوں اور عوام کے خون سے رنگا ہوا ہے۔