بچوں کے حصول تعلیم کے خواب کی عملی تصویر

2022/09/10 16:11:35
شیئر:

 

1991میں، ایک فوٹو جرنلسٹ صوبہ آنہوئی کی جین زائی کاؤنٹی آیا۔ اس نے "میں اسکول جانا چاہتا ہوں" کے عنوان ایک تصویر لی جس نے لوگوں کی توجہ اسکول سے باہر بچوں کی جانب مبذول کرائی اور غربت زدہ علاقوں میں اسکول سے باہر بچوں کی مدد ایک عوامی فلاحی کام بن گیا۔ ہوپ پروجیکٹ نے ان لاتعداد بچوں کو قابل بنایا ہے جنہوں نے اسکول چھوڑ دیا تھا، یہ بچے تعلیم حاصل کرنے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اسکولوں کو  واپس لوٹ سکتے ہیں۔ تصویر میں نظر آنے والی لڑکی کا نام سومِنگ جوان ہے ۔اس لڑکی نے مالی مدد کے حصول سے،  کامیابی کے ساتھ یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کی اور اس وقت ایک بینک میں اچھی ملازمت کر رہی ہے۔

سومنگ جوان  نے ملازمت کے حصول کے بعد ،  اپنی پہلی تنخواہ ہوپ پروجیکٹ کو عطیہ کی، اور پھر ہر سال باقاعدگی سے چندہ دیتی آ رہی ہیں۔ اس وقت بھی وہ انتہائی متحرک ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لیتی ہیں، خون کا عطیہ دیتی ہیں، درخت لگاتی ہیں، رقم عطیہ کرتی ہیں اور دیگر بے شمار کام جو وہ اپنی استطاعت کے مطابق کر سکتی ہے۔ وہ لڑکی جس کی مدد دوسروں نے کی تھی ، اب وہ اپنی طاقت کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔