ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر ملک بھر میں قومی سوگ کا اعلان

2022/09/10 16:10:17
شیئر:

ملکہ برطانیہ کے انتقال پر برطانوی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جو ان کی تدفین تک جاری رہے گا۔اس دوران شاہی خاندان کی رہائش گاہوں، سرکاری اور عسکری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا۔اگرچہ برطانوی حکومت کی جانب سے کاروباری  امور، عوامی خدمات، کھیلوں کے ایونٹس وغیرہ میں تعطل کا نہیں کہا گیا ہے، لیکن انگلش پریمیئر لیگ نے کئی گیمز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بکنگھم پیلس نے اسی روز ایک بیان میں کہا کہ تدفین کے بعد سات روز تک تعزیتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔مناسب وقت پرسرکاری سطح پر تدفین کے لیے تاریخ کا  اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی  تھیں ۔

ان کے بڑے فرزند، ولی عہد 73 سالہ چارلس نئے بادشاہ بن چکے ہیں۔