نوجوانوں کی نظر میں وسط خزاں فیسٹیول کی خوبصورتی

2022/09/10 16:02:30
شیئر:

روایتی چینی تہوار وسط خزاں فیسٹیول کا چاند سے گہرا تعلق ہے۔ خاندانی ملاپ، ایک ساتھ چاند کی دید سے لطف اندوز ہونا اور مون کیک کھانا اس تہوار کی اہم روایات  ہیں ۔ حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو دنیا بھر کے نوجوانوں کی جانب سے خلائی تھیم پر بنائی  گئی پینٹنگز موصول ہوئی ہیں۔ کچھ  پینٹنگز  میں خلابازوں کے خلا میں وسط خزاں کا تہوار منانے کے مناظر کو دکھایا گیا ہے۔

یہ لاؤس کی 15 سالہ لڑکی سنساوان چونگ پاسے کی پینٹنگ "پہلی نظر میں محبت" ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر  لاؤ س کے خلاباز آسمان میں چینی افسانوی کردار چانگ آر سے مل سکتے ہیں، چائے پیتے ہوئے مون کیک کھا سکتے ہیں، تو یہ سب سے خوبصورت ملاقات ہوگی ۔