چینی وزیرخارجہ کی جانب سے برطانیہ کے نو منتخب وزیرخارجہ کو مبارک باد

2022/09/10 16:06:10
شیئر:

حال ہی میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے برطانیہ کے نو منتخب وزیرخارجہ جیمز کلیورلی کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور برطانیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک اور بااثر ممالک ہیں۔فریقین کو باہمی احترام اور باہمی مفادات کے اصول کی بنیاد پر مذاکرات و تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے اور تنازعات پر قابو پانا چاہیے تاکہ دو طریفہ تعلقات کی صحت مند ترقی کو آگے بڑھایا جائے۔