کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اہم اجلاس

2022/09/10 19:21:17
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے جمعہ کو ایک اجلاس منعقد کیا جس میں سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے ساتویں کل رکنی اجلاس میں بحث کے لیے پیش کی جانے والے دستاویزات پر غور کیا گیا۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں   سی پی سی کی 19ویں  مرکزی کمیٹی کی  سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کے لیے رپورٹ کے مسودے، سی پی سی کے آئین میں ترمیم کے مسودے اور  سی پی سی کے19ویں مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کی 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے لیے ورک رپورٹ کے مسودے کا جائزہ لیا گیا ۔

 اجلاس کے دوران  مختلف فریقوں کی جانب سے دی گئی تجاویز کے بغور مطالعہ اور اپنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس نے چین اور دنیا کے ترقیاتی رجحانات پر سائنسی نقطہ نظر کے ساتھ ساتھ سی پی سی کے عمل اور اصلاحات، کھلے پن اور سوشلسٹ جدیدیت کو آگے بڑھانے میں لوگوں کی رہنمائی کے تجربے کا مکمل جائزہ لینے پر زور دیا۔ شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت سے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی قیادت میں نئے تقاضوں کے مطابق پارٹی اور ملک کے کاز کے لیے اسٹریٹجک منصوبے اور انتظامات وضع کیے جائیں اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے لیے نئے افق کھولنے کی لازمی کوشش کی جائے۔اجلاس نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کے آئین میں 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کی رپورٹ کی روشنی میں اہم نظریاتی نقطہ نظر اور اسٹریٹجک خیالات کو شامل کرنا ضروری ہے۔یوں ، ترمیم شدہ آئین مارکسزم کو چینی سیاق و سباق اور وقت کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں تازہ ترین کامیابیوں کا مکمل طور پر  احاطہ کرے گا۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے اختیارات اور اس کی مرکزیت، متحد قیادت کو مضبوطی سے برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔ یہ لازم ہے کہ جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کا استعمال کیا جائے، نئےعہد میں پارٹی کی تعمیر کے عظیم نئے منصوبے کو آگے بڑھایا جائے، پارٹی کے طرز عمل کو مزید بہتر بنایا جائے، دیانت داری کو برقرار رکھا جائے اور بدعنوانی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے۔اجلاس کے دوران  سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی جانب سے پارٹی اور حکومتی طرز عمل کو بہتر بنانے کے آٹھ نکاتی فیصلے پر عمل درآمد کے بارے میں ایک رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔