شی جن پھنگ اور ان کے اساتذہ کی کہانی

2022/09/10 15:21:32
شیئر:


"بہت سارے اساتذہ نے مجھے سکھایا ہے، اور مجھے وہ سب ابھی تک یاد ہیں ۔انہوں نے مجھےعلم اور انسانیت کے اصول سکھائے ہیں اور مجھے بے انتہا فائدہ پہنچایا ہے۔" یہ بات چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ نے ایک باراپنے اساتذہ کے لیے شکرگزاری کے اظہار کے لئے  کہی تھی ۔

شی جن پنگ کے دل میں تعلیم ہمیشہ ترقی کے لیے ترجیح رہی ہے۔ 2022 میں اڑتیسویں چینی یوم اساتذہ کے موقع پر، آئیے مل کر "شی جن پھنگ اور  اپنے اساتذہ کی کہانی" کا جائزہ لیں۔

شی جن پھنگ نے اپنی ابتدائی اور جونئیر ہائی سکول کی تعلیم بیجنگ با ائی اسکول میں حاصل کی۔اس کے بعد  وہ ہمیشہ اپنے اساتذہ سے ملنے کے لئے وقت نکالتے رہے۔

1999 میں ، ریٹائرڈ استانی چھن چھو اینگ نے شی جن پھنگ کو اپنی نئی کتاب بھیجی۔اس وقت شی جن پھنگ فو جیان کے قائم مقام گورنر تھے پھر بھی انہوں نے فوری طور پر اپنی استانی کو جوابی خط بھیجا۔ جس طرح ان کے ایک اور استاد چھن زونگ ہان کہتے ہیں: "ان برسوں کے دوران ، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑا کہ شی جن پھنگ کس عہدے پر فائز ہیں ، انہوں نے ہمیشہ اپنے اساتذہ کو یا د رکھا ہے۔"