رواں سال چین۔یورپ ٹرین کی تعداد دس ہزار تک پہنچ گئی

2022/09/10 16:04:21
شیئر:

جرمنی کی سب سے بڑی ریلوے پورٹ ہیمبرگ نے  نو تاریخ کو   روا ں سال کی10,000 ویں چین۔یورپ ٹرین کا خیرمقدم کیا۔

 کووڈ۔19وبائی صورتحال کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں میں بین الاقوامی جہاز رانی اور ہوائی نقل و حمل میں خلل پڑا ہے اور اس کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔چین یورپ مال بردار ٹرینوں کے موثر آپریشن نے سپلائی چین کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ہیمبرگ میں چینی قونصل خانے کے قائم مقام قونصل جنرل وانگ وی نے کہا کہ 10,000 ویں چین۔یورپ مال بردار ٹرین کی آمد نے چین، جرمنی اور یورپ کے درمیان تعاون میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔چین۔یورپ ٹرین  سے غیر ملکی تجارت کے اخراجات کو کم کرنے اور اس ریل وے سے وابستہ ممالک اور علاقوں کی معاشی ترقی  میں مدد  ملی ہے ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چین   دنیا کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوشش کر رہا ہے ۔