امریکہ میں مسلسل گرمی سے آبی زخائر متاثر

2022/09/11 16:33:48
شیئر:

 

امریکہ میں مسلسل گرمی نے نہ صرف مغربی حصوں میں بجلی کے نظام پر دباؤ ڈالا ہے بلکہ دریائے کولوراڈو کے پانی کی سطح میں بھی شدید گراوٹ کا باعث بنی ہے، جو کہ مغربی علاقے میں بنیادی اہمیت کا حامل دریا ہے۔امریکہ میں میڈ جھیل کا شمار  سب سے بڑے آبی ذخیرے میں کیا جاتا ہے، تاہم خشک سالی نے جھیل پر پانی کے "انٹیک پائپس" جیسی سہولیات کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے دو سالوں میں اس جھیل کے پانی کی سطح میں مسلسل کمی کا امکان ہے۔ جنوبی نیواڈا کے محکمہ آبی حکام نے بھی اگست میں ایک تقریب میں مستقبل کے بارے میں مایوسی کا اظہار کیا تھا۔