شی جن پھنگ کی جانب سے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو تخت نشین ہونے پر مبارک باد

2022/09/11 19:37:18
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دس  تاریخ کو   برطانوی بادشاہ چارلس سوم  کے نام ایک پیغام میں انہیں تخت نشین ہونے پر مبارک باد دی ۔

شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ رواں سال چین اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، میں شاہ چارلس سوم کے ساتھ مل کر دونوں عوام کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور دوستی کو بڑھانے، دوستانہ تبادلوں کو وسعت دینے  ، باہمی سودمند تعاون کو فروغ دینے اور عالمی مسائل پر رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کا خواہاں ہوں  تاکہ دونوں ممالک  اور عوام  کو فائدہ پہنچے اور عالمی امن اور ترقی میں حصہ ڈالا جا سکے ۔