تنزانیہ زنزیبار میں فعال چین کی امدادی طبی ٹیم کی شاندار پزیرائی

2022/09/11 16:30:35
شیئر:

 

تنزانیہ زنزیبار کے صدر حسین ال میوینی نے 10 تاریخ کو زنزیبار صدارتی محل میں چین کی 31 ویں امدادی طبی ٹیم کا استقبال کیا، اور ٹیم کے تمام اراکین کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں تمغے اور یادگاری اسناد پیش کیں۔

میوینی نے گزشتہ ایک سال کے دوران زنزیبار کے لوگوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے اعتراف میں چینی طبی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے چینی حکومت نے زنزیبار کو صحت کی خدمات میں بہتری کو مضبوط بنانے اور طبی آلات اور ادویات کی فراہمی میں مدد کی ہے اور چینی طبی ٹیم طویل عرصے سے اس علاقے میں خدمات فراہم کر رہی ہے۔ چین کے روایتی تہوار وسط خزاں فیسٹیول کی مناسبت سے، انہوں نے مادر وطن سے دور خدمات انجام دینے والی طبی ٹیم کے ارکان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چین کی 31 ویں امدادی طبی ٹیم  کے سربراہ چھو  لی شو ائی نے کہا کہ چینی طبی ٹیم زنزیبار کے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، مقامی لوگوں کو اعلیٰ معیار کی طبی خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش ہےاور چین۔ زنزیبار طبی تعاون  اور عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دے گی۔