چین کے اعلیٰ ترین قانون ساز کا روس کا سرکاری خیر سگالی دورہ

2022/09/11 16:12:21
شیئر:

 

روسی پارلیمان کے ایوان زیریں ڈوما کے چیئرمین وچوسلوف وولودن کی دعوت پر چینی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے صدر  لی زان شو نے 7 سے 10 تاریخ تک روس کا سرکاری خیر سگالی دورہ کیا۔اس موقع پر صدر پوتن سے ملاقات کرتے ہوئے لی زان شو نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر پوتن کی تزویراتی رہنمائی اور ذاتی دلچسپی کی روشنی میں نئے عہد میں چین اور روس کے درمیان ہم آہنگ جامع تزویراتی شراکت داری نے ہمیشہ ترقی کی مضبوط رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد، سٹریٹجک کوآرڈینیشن اور عملی تعاون نئی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے، جو بڑے ممالک اور پڑوسی ممالک کے درمیان اچھی ہمسائیگی ، دوستی اور جیت جیت تعاون کا نمونہ بن گیا ہے۔ چین ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرنے، صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ عالمی ترقیاتی انیشیٹو اور عالمی سلامتی انیشیٹو کو نافذ کرنے اور اعلیٰ سطحی سیاسی باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

پوتن نے صدر شی جن پھنگ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے عہد میں روس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نتائج سے مطمئن ہے اور پرامید ہے کہ یہ تعاون  ، اعلیٰ اہداف کی جانب آگے بڑھے گا۔ روس اور چین کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانا دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرے گا۔